آسٹراوا گولڈن اسپائک 2024: نیرج چوپڑا آسٹراوا گولڈن اسپائک میں حصہ نہیں لیں گے

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،26مئی:اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا 28 مئی کو آسٹراوا گولڈن اسپائک 2024 میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ انجری کے باعث وہ اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ تاہم وہ اس پروگرام میں بطور مہمان شرکت کریں گے۔ حال ہی میں چوپڑا نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ اور فیڈریشن کپ میں حصہ لیا۔
منتظمین نے کہا کہ “وہ دو ہفتے قبل ٹریننگ کے دوران لگنے والی چوٹ کی وجہ سے اوسٹراوا میں نہیں پھینک سکیں گے، لیکن اس تقریب میں بطور مہمان شرکت کریں گے۔”
عالمی چیمپئن چوپڑا نے 10 مئی کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں 88.36 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت کر اپنے 2024 کے سیزن کی مضبوط شروعات کی۔ اس کے بعد وہ تقریباً تین سال کے بعد گھریلو مقابلے میں واپس آئے اور 15 مئی کو فیڈریشن کپ میں 82.27 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
چوپڑا پیرس اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے تمغے کی بہترین امیدوں میں سے ایک ہیں، جہاں وہ ٹوکیو اولمپکس میں جیتا ہوا طلائی تمغہ برقرار رکھنے کے خواہشمند ہوں گے۔ منتظمین نے کہا کہ انہیں یہ اطلاع چوپڑا نے دی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی جگہ یورپی چمپئن جرمنی کے جولین ویبر ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ ویبر نے جمعہ کو 88.37 تھرو کیا تھا۔ یہ سال کی تیسری بہترین کارکردگی تھی۔