آننت سنگھ جب ہماری پارٹی میں تھے تب باہوبلی تھے ، جے ڈی میں جاتے ہی سنت ہوگئے:تیجسوی

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 5 مئی:بہار کی دربھنگہ لوک سبھا سیٹ کے لیے چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔آر جے ڈی امیدوار کے لیے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادوگزشتہ چار دنوں سے دربھنگہ میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ آرجے ڈی امیدوار للت یادو کے حق میں مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اتوار کے روز انہوں نے مکامہ کے سابق ایم ایل اے ا?ننت سنگھ کو پیرول پررہا کرنے پر این ڈی اے پر طنز کسا ہے۔تیجسوی یادو نیوزیر اعظم نریندر مودی کی دربھنگہ میں ہوئی ریلی کے دوران گودھرا واقعہ پر وزیر ریل لالو پرساد یادو پر کئے گئے طنز پر پلٹوارکیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ گودھرا واقعہ میں اٹل بہاری واجپئی نے کس پر ناراض ہوئے تھے۔ اٹل بہاری واجپئی نے کہا تھا کہ را ج دھرم کی پیروی کریں۔ تیجسوی یادو نے پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہماری بات نہیں تو اٹل بہاری واجپئی کی بات کو مان لیں۔ ہفتہ کے روز وزیراعظم نے راج میدان میں ایک جلسہ عام کیا۔ وہاں سے انہوں نے کہا تھا کہ ہر ووٹ مودی کو ڈالنا چاہئے، جس پر تیجسوی نے جواب دیا کہ کرناٹک میں 3 ہزار خواتین کا جنسی استحصال کرنے والے ریپسٹ نے بھی ان کی حمایت میں یہی کہا تھا۔ تیجسوی یادو نے این ڈی اے پر طنز کیا۔ واضح ہو کہ ریاستی حکومت کی وزارت داخلہ نے اننت سنگھ کو ان کی آبائی زمین اور جائیداد کی تقسیم کے لیے 15 دن کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مونگیر لوک سبھا سیٹ پر 13 مئی کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے اننت سنگھ کا جیل سے باہر آنا بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ انت سنگھ اس وقت پٹنہ کی بیور جیل میں بند تھے۔