آٹو پلٹنے سے 5 سوار زخمی 1 کی حالت تشویش ناک

اتر بیل بھرواڑہ سڑک پر سنگھواڑہ میں پیش آیا حادثہ 
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے اتر بیل بھرواڑہ سڑک پر بارات جا رہی آٹو سنگھواڑہ واقع دمن جی کے تالاب چوک کے قریب سڑک پر جمع کئے گئے مٹی کے ڈھیر سے ٹکڑا گئی آٹو اُلٹتے ہی اس پر سوار پانج لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے جسمیں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے حادثے میں زخمیوں کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے نالا تعمیر کمپنی کے خلاف ہنگامہ شروع کر دیا بتایا گیا ہے کہ بھوانی پور سے آٹو پر سوار ہو کر سبھی لوگ رام پورہ بارات میں جا رہے تھے جیسے ہی آٹو دمن جی کے تالاب چوک کے قریب پہنچا کہ سڑک پر جمع کئے گئے مٹی کے ڈھیر سے آٹو ٹکڑا گئی آٹو پلٹتے ہی لوچن مہتو ،سبودھ مہتو سنتوش مہتو ،و پُوجا کماری آٹو کے نیچے دب گئے موقع پر مچی چیخ پکار سے آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے مقامی لوگوں نے مشقت کر آٹو کے نیچے دبے سبھی زخمیوں کو باہر نکال کر سبھی کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کے بعد لوچن مہتو کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے اُسے بہتر علاج کے لئے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا انچارج میڈیکل افیسر ڈاکٹر پریم چند نے لوچن مھتو کی حالت تشویش ناک بتائی ہے زخمیوں کو اسپتال پہنچا رہے انیل مہرا ج و دیگر نے بتایا کہ سڑک چوڑا کرنے کا کام شروع ہونے سے پہلے سڑک کے نالے کا جیسے تیسے تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے چند مہینوں کے لئے 14 کروڑ کے تخمینہ سے بن رہے اس نالے کی ناقص مٹیریل کی جانچ کے لئے احتجاج کیا جائے گا مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب سڑک چوڑا ہونے کا كام شروع ہی ہونے والا ہے تو ایسی حالت میں 14 کروڑ روپے خرچ کرنے کا کیا مطلب ہے