ارریہ میں لگی آگ، کئی گھر جل کر خاکستر

تاثیر،۴       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

فاربس گنج/ ارریہ، 04 مئی: ارریہ کے ٹول پلازہ کے قریب ہفتہ کے روز زبردست آگ لگ گئی۔ اس آتشزدگی میں کئی گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ ا?گ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا اور متعدد خاندان بے گھر ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اچانک آگ لگنے سے کئی گھروں میں آگ لگ گئی اور لوگوں کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ یہاں تک کہ متاثرین کے گھروں اور کھانے پینے کی اشیاء￿ تک جل چکا ہے۔