اسرائیل کی مغربی رفح پر بمباری، 4 فلسطینی شہید

تاثیر،۱۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غزہ، 10 مئی: اسرائیلی فوج نے شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے شروع کردیئے، رفح سٹی کے مغرب میں اسرائیلی بربریت کے باعث 4 فلسطینی شہید اور 16زخمی ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے اسرائیل کی رفح کے رہائشی مکانات پر پیر سے جاری حملوں میں خواتین و بچوں سمیت اب تک 109 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب ترکی کے وزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی تک اسرائیل سے تجارت نہیں کریں گے۔اپنے بیان میں عمر بولات نے کہا کہ انقرہ کی جانب سے اپنی تجارتی پابندیوں میں نرمی کے اسرائیلی دعوے بالکل فرضی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ترکی کی تجارتی پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی نہیں ہو جاتی اور خطے میں انسانی امداد کی ترسیل محفوظ نہیں ہو جاتی۔