اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان

تاثیر،۹       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جنیوا،09مئی:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنرل اسمبلی میں جمعے کو قرارداد پیش کی جائے گی، جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کرچکے ہیں۔فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردی تھی، امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔اس سے قبل اقوام متحدہ کا غزہ کو قحط زدہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کے کچھ حصوں میں وہاں کے مکین شدید بھوک اور پیاس کا شکار ہیں۔اقوام متحدہ کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ سنڈی میک کین کے مطابق غزہ کے موجودہ حالات کو دیکھنا بہت مشکل ہے اور سننا اس سے زیادہ دشوار ہے!۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ جنگ کے بعد سے وہاں وحشت کا ماحول ہے، ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہر ممکن حد تک کشیدگی کم کرکے جنگ بندی کا معاہدہ کرواسکیں۔