اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بھارت کے پنچایتی راج اداروں کی تین خواتین نمائندوں کا خطاب آج

تاثیر،۴       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی/نیویارک، 03 مئی: امریکہ کے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہندوستان کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے تعاون(یواین ایف پی اے) سے پنچایتی راج کی وزارت کے تعاون سے “ایس ڈی جی کی لوکلائزنگ: بھارت میں لوکل گورننس میں خواتین کی قیادت‘‘ پانچ روزہ پروگرام کا آج اختتام ہوگا۔ اس پروگرام میں پنچایتی راج اداروں کی تین منتخب خواتین نمائندے اپنے خیالات پیش کریں گی۔ ان تینوں کو آبادی اور ترقی کے کمیشن (سی پی ڈی 57) کے 57ویں اجلاس میں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ اطلاع نئی دہلی میں پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی ) آف انڈیا کی ریلیز میں دی گئی ہے۔
پی آئی بی کے مطابق، بھارت میں دیہی مقامی سیلف گورنینس سے منتخب خواتین کی نمائندگی کرنے کے لیے اس پروگرام میں تریپورہ کی سپاہیجلا ضلع پریشد کی صدر سپریہ داس دتہ، آندھرا پردیش کی پیکرو گرام پنچایت کی سرپنچ کنوکو ہیما کماری اور راجستھان کی لامبی اہیر گرام پنچایت کی سرپنچ نیرو یادو کو موقع ملا ہے۔ اس وفد کی قیادت پنچایتی راج کی مرکزی وزارت کے سکریٹری وویک بھردواج کررہے ہیں۔
ریلیز کے مطابق، ’’ایس ڈی جیز کی لوکلائزنگ: انڈیا میں لوکل گورننس میں خواتین کی قیادت‘‘ کے عنوان سے یہ اضافی پروگرام نچلی سطح کی سیاسی قیادت میں ہندوستانی خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرے گا۔ یہ نچلی سطح پر پائیدار ترقی میں ان کی اہم شراکت پر بھی زور دے گا۔ اس اہم موقع کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے 3 مئی (جمعہ) کو رات 10:45 بجے (آئی ایس ٹی) حکومت ہند کی وزارت پنچایتی راج کے سوشل میڈیا صفحات پر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے عالمی سامعین کو خواتین کو بااختیار بنانے کے اس متاثر کن نمائش اور اظہار کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ سفیر روچیرا کمبوج اس تقریب کا افتتاح اپنے ابتدائی کلمات کے ساتھ کریں گی جس میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانے میں پنچایتی راج اداروں ( پی آر آئی ) کے اہم کردار اور نچلی سطح پر حکمرانی میں خواتین کی قیادت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ سفیر کمبوج کے خطاب کے بعد پنچایتی راج کے سکریٹری وویک بھردواج پنچایتی راج اداروں کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔