امریکہ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،26مئی:بنگلہ دیش نے امریکہ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تاہم امریکہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔پریری میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 104 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش نے 105 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کرلیا، لیکن 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز امریکہ سے ہار گیا۔واضح رہے کہ امریکہ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 6 رنز سے ہرایا تھا۔