انتخاب کے دوران گولی باری میں زخمی وکیل خان کی بیٹی سے منوج جھا – قاری صہیب کی ملاقات

تاثیر،۲۸       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ (پریس ریلیز) راشٹریہ جنتادل کے ایک وفد نے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال پٹنہ پہونچ کر انتخاب کے دوران تشدد میں زخمی ہوئ وکیل خان کی بیٹی کی عیادت کی، وفد میں شامل راجیہ سبھا ایم پی پروفیسر منوج کمار جھا – ممبر کونسل قاری صہیب نے کہا اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی ہدایت پر زخمی وکیل خان کی بیٹی کی خیریت دریافت کی، واضح ہو کہ سارن میں لوک سبھا انتخاب کے دوران حکومت کی پشت پناہی والے بدمعاشوں کی فائرنگ سے وکیل خان کی بیٹی بری طرح زخمی ہو گئ تھی، وفد نے PMCH میں موجود ڈاکٹروں سے خصوصی خیال رکھنے کی درخواست کی اور کہا کہ جہاں جہاں شکت کا خوف تھا وہاں وہاں این ڈی اے لیڈران کے کارکنوں نے قانون کو بالاۓ طاق رکھتے ہوئے کھلی غنڈی گردی کی جس میں ایک شخص کی جان بھی چلی گئی تھی اور اسی انتخاب کے دوران وکیل خان کی دختر بری طرح زخمی ہوگئی تھی جنہیں علاج کے لئے پی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا راجد کی جانب سے اس طرح کے معاملات میں ہمیشہ سے مدد کی گئی ہے، راجد لیڈران نے کہا کہ حکومت کی بالادستی اور الیکشن کمیشن کی خاموشی سے اس طرح کی ذہنیت رکھنے والوں کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے جس کے بعد یہ لوگ اپنے سیاسی مخالفین کو بندوق کی گولی سے خاموش کرا دینا چاہتے ہیں لیکن جمہوریت اور آئین پر یقین رکھنے والے لالو یادو اور تیجسوی یادو کے سپاہی کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، وفد میں شامل ایم ایل سی ڈاکٹر اجے کمار سنگھ ، شیلیش، راجیش رجنیش ، رامسکھا ، سنجیو وغیرہ نے گولی باری کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گنہگاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،