انکل میرے لئے بھی آکر تھوڑا روڈ شو کر دیجئے ، روہنی کی پی ایم سے اپیل

تاثیر،۱۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 12 مئی:وزیر اعظم نریندر مودی آج پہلی بار بہار میں روڈ شو کریں گے۔ وہ شام کو پٹنہ میں 2 کلو میٹر طویل روڈ شو کریں گے۔ اس کے ذریعے پی ایم پٹنہ صاحب اور پاٹلی پترا لوک سبھا سیٹوں سے بی جے پی امیدوار کے حق میں ماحول بنانے کی کوشش کریں گے۔ وہ 13 مئی کو سارن بھی جائیں گے۔ جہاں راجیو پرتاپ روڑھی کے لیے ووٹ مانگیں گے۔ دریں اثنا پی ایم کی آمد سے ٹھیک پہلے، آر جے ڈی امیدوار روہنی آچاریہ ان سے اپیل کی ہے کہ وہ آئیں اور ان کے لیے بھی روڈ شو کریں۔آر جے ڈی صدر لالو یادو کی بیٹی اور سارن لوک سبھا سیٹ سے امیدوار روہنی آچاریہ نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ آئیں اور ان کے حق میں بھی مہم چلائیں ، کیونکہ میں بھی ایک بیٹی ہوں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح اپنے والد کو گردہ عطیہ کرنے کے بعدیہاں تک کہ بی جے پی لیڈروں نے انہیں ‘ مثالی بیٹی ‘ کہا تھا۔ روہنی نے کہا ، ‘ انکل ، آئیں اور میرے لیے بھی ایک چھوٹا روڈ شو کریں۔ اس دوران روہنی آچاریہ نے بی جے پی امیدوار راجیو پرتاپ روڑھی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے بیٹا (روڑھی) کو دیکھا ہے۔ انہوں نے گذشتہ 10 سالوں میں کیا کیا ؟ انہیں مرکزی وزیر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ؟ براہ کرم مجھے یہ بھی بتائیں۔ سارن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روہنی نے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ بیٹاکو دیکھ کر اب اس بیٹی کو موقع دیں۔