ایک کلو سونا بڑی آنت میں چھپا کر اسمگل کرنیوالی فضائی میزبان گرفتار

تاثیر،۳۱       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تھرواننت پورم،31 مئی:ایک فضائی میزبان کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سونا اسمگل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔فضائی میزبان کی جانب سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کا واقعہ ریاست کیرالہ کے کنور ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کی جانب سے بتایا گیا کہ فضائی میزبان سوربھی نے اپنی بڑی آنت کے نچلے حصے میں 960 گرام سونا چھپا رکھا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوربھی ائیر انڈیا ایکسپریس کے لیے کام کرتی ہے اور وہ 28 مئی کو مسقط سے کنور میں لینڈ کرنے والے طیارے کی کیبن کریو ممبر تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فضائی میزبان سے سوناضبط کرنے کے بعد اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور اسے 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سوربھی خاتون اس سے قبل بھی کئی بار سونا اسمگل کر چکی ہے۔