بردی پور رہبر کوچنگ سینٹر کے طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا

تاثیر،۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ(فضا امام) 2 مئی:- رہبر کوچنگ سینٹر، جو بہار انجمن کے ذریعہ مفت چلائے جاتے ہیں، بہار اور جھارکھنڈ کے کل 28 اضلاع میں چلائے جارہے ہیں، جہاں ضرورت مند اور غریب بچوں کو آٹھویں سے دسویں جماعت تک مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ شاہد اطہر نے ناجمی میموریل پبلک اسکول بردی پور میں منعقد رہبر کوچنگ سینٹر میں ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف مفت تعلیم بلکہ ہر ماہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء اور کلاس میں زیادہ حاضری دینے پر انعام سے نوازا جاتا ہے۔ اس موقع پر جنرل منیجر شمشاد نور نے کہا کہ بہار انجمن ہر سال غریب اور محنتی طلباء کو ڈپلومہ انجینئرنگ اور پیرا میڈیکل کورسز فراہم کراتی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کو آگے بڑھا سکیں اور اپنے خاندان کی مالی مدد کر سکیں۔ اس سال جو طلبہ وطالبات پیرا میڈیکل یا ڈپلومہ انجینئرنگ کرنا چاہتے ہیں وہ 15مارچ تک فارم بھر سکتے ہیں، اس سلسلے میں شمشاد نجمی (9852983747) یا ایڈووکیٹ شاہد اطہر (6201716848) سے فارم لے کر بھر سکتے ہیں۔ سینٹر ہیڈ تنویر امام نے بتایا کہ متھیلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں فزیو تھراپی، پیتھالوجی، آپریشنز، ریڈیالوجی، سیفٹی وغیرہ پڑھائے جاتے ہیں جہاں آپ داخلہ لے کر اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔ وہیں نجمی میموریل پبلک اسکول کے ڈائریکٹر شمشاد ناظمی نے سبھی مہمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ جس خلوص کے ساتھ متھلا انسٹیٹیوٹ کامیابی کے منزل پے چل رہا ہے وہ دن دور نہیں کے آس ادارہ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے.