بکسر میں بی جے پی قانون ساز کونسلر کی گاڑی پر حملہ ، آر جے ڈی امیدوار سدھاکر سنگھ کے حامیوں پر الزام

تاثیر،۲۷       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بکسر، 27 مئی:لوک سبھا انتخابات 2024 کے ساتویں اور ااخری مرحلے کے لیے انتخابی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سماج دشمن عناصر نے ضلع ہیڈ کوارٹر واپس لوٹ رہے بی جے پی لیڈروں کی انتخابی مہم کی گاڑی پر اینٹ اور پتھروں سے حملہ کردیا۔ جس میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی گوپال گنج کے رہنے والے بی جے پی ایم ایل سی راجیو کمار عرف گوپو بابو بی جے پی لیڈروں کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کے بعد دیر شام ضلع کے راج پور تھانہ علاقے کے اکبر پور پنچایت کے کشاہی گاو?ں کے قریب پہنچے تو ان کی گاڑی پر سماج دشمن عناصر نے ان پر حملہ کر دیا۔

واقعہ سے موقع پر افراتفری مچ گئی ، انتخابی مہم کی گاڑی میں سفر کر رہے بی جے پی لیڈروں نے کسی طرح چھپ کر اپنی جان بچائی اور ایس پی منیش کمار کو اطلاع دی۔ راج پور پولیس حرکت میں ا?ئی، مقدمہ درج کرکے حملہ ا?وروں کی تلاش شروع کردی۔ ویڈیو جاری کرتے ہوئیبی جے پی لیڈر جے پی رائے نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے بعد واپس ا?رہے تھے ، اس دوران ا?ر جے ڈی امیدوار کے حامیوں نے ان پر اینٹ اور پتھروں سے حملہ کردیا۔
اس حملے کے بعد ایس پی نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور فوری کارروائی کرنے کی سخت ہدایات دی ہیں۔ راج پورتھانہ پولیس حرکت میں ا?ئی اور 5 حملہ ا?وروں کی نشاندہی کر لی۔ ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی متعدد ٹیمیں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ راج پورتھانہ انچارج سنتوش کمار نے بتایا کہ انتخابی مہم ختم کرنے کے بعد ضلع ہیڈکوارٹر لوٹ رہے بی جے پی لیڈروں کی انتخابی مہم کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ امن وامان بگاڑنے والے چاہے کوئی بھی ہو ،اسے بخشا نہیں جائے گا۔