بکھرا بلاک ،نان پور بلاک اور باجپٹی بلاک میں انتخابی دفتر کا افتتاح

تاثیر،۸       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی (مظفر عالم)نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار دیویش چندر ٹھاکر کے انتخابی دفتر کا بکھرا ،نان پور اور باجپٹی بلاک میں افتتاح کیا گیا۔ جے ڈی یو امیدوار دیویش چند ٹھاکر نے کہا کہ اس کا مقصد ماتا سیتا کی جائے پیدائش کو ترقی دینا ہے۔ ہماری ترجیح سیتامڑھی کی واحد صنعت ریگا شوگر مل کو دوبارہ شروع کرنا ہے ۔ سیتامڑھی ضلع کو ٹرینوں کے ذریعے ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے شہروں سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔ مذہبی شعبے کی ترقی سے سیتامڑھی پورے ملک سے منسلک ہو جائے گی اور شری رام جنم بھومی کی طرح سیتا جنم بھومی بھی ترقی کرے گی، ہم نے ہر جگہ خدمت کی ہے۔ عوام کے ساتھ تعلق ہے اسی لیے ہمیں آپ سب کی حمایت حاصل ہے۔ اس موقع پر رنیسید پور کے ممبر اسمبلی پنکج مشرا، قانون ساز کونسلر ریکھا کماری، سابق وزیر ڈاکٹر رنجو گیتا، سابق ممبر پارلیمنٹ رام کمار شرما سیتامڑھی کے میئر نمایندہ محمّد عارف حسین ،جے ڈی یو کے ضلع صدر ستیندر کشواہا، ایڈوکیٹ ومل شکلا، میجر اقبال حسین، عرفان دِلکش، عبد الجبار ، نان پور پرمکھ نمائندہ انوپم کمار، محمد مرتضیٰ،حافظ انصار، ریکھا گپتا،جاوید اختر،