بھوجپوری اسٹار پون سنگھ بی جے پی سے برخاست

تاثیر،۲۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ (بہار) ، 22 مئی:بھوجپوری اسٹار پون سنگھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارٹی سے نکال دیا ہے۔ پون سنگھ کو ا?سنسول لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی نے ٹکٹ دیا تھا ، جسے پون سنگھ نے بعد میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے بعد واپس کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے این ڈی اے کے خلاف ا?زاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بی جے پی کے خط میں کہا گیا ہے کہ پون سنگھ بی جے پی کے ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن ہیں اور وہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کے مجاز امیدوار کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں ان کا کام پارٹی مخالف ہے۔ اس سے پارٹی کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کارروائی پارٹی ضابطہ کے خلاف ہے۔ اس لیے بی جے پی کے ریاستی صدر کے حکم کے مطابق پون سنگھ کو پارٹی مخالف کام کرنے پر پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کاراکاٹ لوک سبھا سیٹ کے لیے یکم جون کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس لوک سبھا حلقہ میں یادو ، کشواہا ، راجپوت ، برہمن ، بھومیہار ، دلت ، مہادلت، کرمی ، ویشیا اور مسلم اہم ووٹروں ہیں۔ انتخابات سے پہلے بی جے پی نے پون سنگھ کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔