بہار: بھاگلپور میں ٹرک۔ کار کی ٹکر میں تین کی موت

تاثیر،۱۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 10 مئی:بہار میں بھاگلپور ضلع کے پولیس ضلع نوگچھیا واقع مکن پور چوک پر جمعہ کی صبح سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد آس پاس کے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع قریبی تھانہ کی پولیس کو دی گئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔پولیس کے مطابق بھاگلپور ضلع کے پولیس ضلع نوگچھیاکے مکن پور چوک پر علی الصبح ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ نوگچھیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈویزنل اسپتال بھیج دیا۔ اس واقعہ میں مرنے والوں کی شناخت بھوانی پوررہائشی سنوج یادو، کپیسیٹن یادو اور کھگڑیا رہائشی پربھاکر یادو کے طور پر کی گئی ہے۔