بیجاپور کے پیڈیا انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں کی ہوئی شناخت

تاثیر،۱۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیجاپور/رائے پور، 12 مئی:چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بیجاپور ضلع کے گنگلور تھانہ علاقے کے تحت پیڈیا جنگل میں جمعہ کی صبح 5 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں مارے گئے 12 نکسلیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ انکاؤنٹر میں 30 لاکھ روپے کے انعام والے نکسلائیٹس مارے گئے ہیں۔ بیجاپور ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر یادو نے سنیچر دیر شام یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ انکاؤنٹر میں 30 لاکھ روپے کے انعام والے نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نکسلائیٹس ٹی سی او سی کے لئے جمع ہوئے تھے اور انہوں نے پالنار اور متاوندی کیمپوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ یادو کے مطابق مارے گئے نکسلیوں میں بدھو اویام، ملٹری کمپنی نمبر 2 ممبر، پی پی سی ایم ،ساکن مالے پلی پولیس اسٹیشن، باسا گوڈا، آٹھ لاکھ کا انعام، کلو پونم، ملٹری کمپنی نمبر 2 ممبر، پی پی سی ایم، آٹھ لاکھ کا انعام، لکھے کنجم، اے سی ایم، گنگلور ایریا کمیٹی، اٹاور، گنگلور پولیس اسٹیشن، پانچ لاکھ کا انعام شامل ہیں۔
ان کے ساتھ بھیما کرم ملیشیا پلاٹون نمبر 12 ممبر پی پی سی ایم پانچ لاکھ کا انعام ، سنو لیکم ملیشیا پلاٹون کمانڈر پیڈیا آر پی سی پیڈیا تھانہ گنگلور دو لاکھ کا انعام ، سکھرام اولم جنتا سرکار نائب صدر پیڈیا آر پی سی، پیڈیا تھانہ گنگلور دو لاکھ کا انعامی مارا گیا ہے۔
انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں میں چیتو کنجام ملیشیا ممبر پیڈیا آر پی سی ساکن اٹاور تھانہ گنگلور، تیس ہزار کا انعام، سنیتا کنجم ملیشیا ممبر پیڈیا آر پی سی اٹاور تھانہ گنگلور، تیس ہزار کا انعام، سانو اولم بھومکل ملیشیا پیڈیا تھانہ پیڈیا ممبر پیڈیا گنگلور، تیس ہزار کا انعام، جوگا بارسی ملیشیا ممبر پیڈیا آر پی سی اٹاور تھانہ گنگلور کو تیس ہزار، بھیما اویام ملیشیا ممبر آر پی سی پیڈیا تھانہ گنگلور کو دس ہزار، دولا تمو ملیشیا ممبر پیڈیا آر پی سی پیڈیا پولیس اسٹیشن گنگلور 10 ہزار روپے کا انعام تھا۔
ایس پی جتیندر یادو نے بتایا کہ آئی ای ڈی کی زد میں آکر سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ کراس فائرنگ کے دوران ایک دیہاتی زخمی حالت میں پایا گیا۔ اس کے علاوہ تصادم میں تین نکسلائیٹس بھی زخمی ہوئے۔ جو ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔