بیٹری رکشہ پلٹنے سے ایک شدید زخمی حالت تشویش ناک پی ایم سی ایچ ریفر

تاثیر،۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے راجو رام پٹی سڑک پر بیٹری رکشہ پلٹنے سے رکشہ پر سوار راجو گاؤں باشندہ لڈو باورچی شدید طور سے زخمی ہو گئے انہیں علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا جہاں  ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے بیٹری رکشہ راجو کے ہی سبودھ سہنی کا بتایا جا رہا ہے اہل خانہ نے بتایا کہ لڈو باورچی بہو کی رخصتی کرانے کے لیے اپنے گھر راجو سے مظفر پور ضلع کے کٹرہ تھانہ حلقہ کے انکھولی جا رہے تھے اسی اثناء میں رام پٹی کے قریب بیٹری رکشہ کے ڈرائیور کا توازن بگڑنے کی وجہ سے رکشہ پلٹ گیا جس کے سبب لڈو باورچی رکشہ کے نیچے دب گئے چیخ پکار سن کر موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے رکشہ کو ہٹا کر انہیں باہر نکالا خون سے لت پت تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے اظہار احمد منا ، نیاز احمد گڈو و دیگر مقامی لوگوں نے نے انہیں علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا ہے