بی جے پی نے او بی سی ریزرویشن پر کانگریس کو سخت نشانہ بنایا

تاثیر،۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 مئی:اتر پردیش کی کابینہ کی وزیر بے بی رانی موریہ نے جمعرات کو ایس سی -ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر سخت نشانہ سادھا۔ کانگریس کے زیر اقتدار کرناٹک میں مسلمانوں کے لیے او بی سی کے ریزرویشن کے بارے میں موریہ نے کہا کہ کانگریس مذہب، ذات پات کی بنیاد پر ووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے۔
بی جے پی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس میں بے بی رانی موریہ نے کہا کہ کانگریس کو ملک کے لوگوں کو تحریری طور پر بتانا چاہئے کہ ہندوستان مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ریزرویشن کیوں ختم کیا؟ اس سے صاف ہے کہ کانگریس مذہب کی بنیاد پر ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے اور ایس سی، ایس ٹی، او بی سی کے ریزرویشن کو لے کر خوشامد کر رہی ہے۔موریہ نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے آئین میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کا کوئی بندوبست نہیں کیا ہے، لیکن اپوزیشن اتحاد انڈیا کے لیڈر اے سی، ایس ٹی اور او بی سی کے حقوق چھین کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج ڈاکٹر امبیڈکر کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔