تاپش رائے کی انتخابی مہم شباب پر

تاثیر،۱۶       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ: جیسے جیسے چناؤ قریب آرہا ہے ویسے ہی انتخابی مہم میں بھی تیزی آرہی ہے۔فی الحال مغربی بنگال کی تمام سیٹوں میں شمالی کولکاتہ پارلیمانی حلقہ موضوع بحث ہے۔جس کی وجہ سے یہاں مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ بی جے پی کے امیدوار تاپش رائے ہر وارڈ کے ہر محلے میں جاکر ووٹروں سے ملاقات کر رہے ہیں ان کا شمالی کولکاتہ سے کافی پرانی پہچان ہے اور وہ خود یہاں کے مقیم بھی ہیں۔ اس لئے جیت کا عزم لئے انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں شدت لاتے ہوئے ووٹروں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ شمالی کولکاتہ کو مرکز کی تمام ترقیاتی اسکیموں سے جوڑ کر یہاں کے لوگوں کو فیضیاب کرائیں گے۔