تحفظ شریعت جوکی ہاٹ کی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کی امداد۔

تاثیر،۸       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ضرورت مندوں نصرت، سب سے بڑی عبادت ہے:- مولانا عبد الوارث مظاہری 

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی )  گزشتہ دنوں جوکی ہاٹ  بلاک کے ڈوبا گاؤں علاقہ جوکی ہاٹ میں آگ لگنے سے مکمل (52) گھر تحفظ شریعت جوکی ہاٹ کی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کی امداد۔
ضرورت مندوں نصرت، سب سے بڑی عبادت ہے:- مولانا عبد الوارث مظاہری

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی )  گزشتہ دنوں جوکی ہاٹ  بلاک کے ڈوبا گاؤں علاقہ جوکی ہاٹ میں آگ لگنے سے مکمل (52) گھر جل راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئے تھے،  دیکھتے ہی دیکھتے سارا گاؤں صحرا بن گیا تھا، گاؤں کے لوگ بے گھر ہوگئے تھے سر چھپانے کیلئے چھت تک باقی نہیں رہاتھا کھانے اور اوڑھنے کے سامان تک جل کر خاک ہوچکے تھے،  اس نازک پل کی خبر جوں ہی ملی، مولانا عبدالوارث صاحب مظاہری جنرل سکریٹری تحفظ شریعت جوکی ہاٹ ارریہ ہمراہ مولانا فیاض احمد راہی صاحب فوراً متأثرہ کے علاقے کی معائنے کیلئے نکل پڑے عین وقت ہماری حاضری ہوئی جس وقت آگ زوروں پر تھی لوگوں کی چیخوں اور آہ زاری سے پورا علاقہ گونج اٹھا تھا، ایسی مصیبت کی گھڑی میں تحفظ کی ٹیم تمام مجبوروں بے سہارا لوگوں کو تسلی دیکر یقین دہانی کرایا ان شاءاللہ ہماری تنظیم کی جانب سے آپ لوگوں کی ہر ممکن امداد کی جائےگی اور  اللہ کی ذات پر یقین رکھیں وہ جس حال پر رکھے بہتر ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ تنظیم کے سکریٹری مولانا عبد الوارث مظاہری نے اس نمائندہ کو بتایا کہ ہماری ٹیم معائنہ کے بعد لوٹ آئی پھر آفس پہونچ کر ہم لوگوں نے جملہ اراکین کے مشورے سے متأثرین کیلئے قدم بڑھانا شروع کیا منجانب اللہ لوگوں نے کھل کر تعاؤن کیا اور اعانت میں بھرپور حصہ لیا جس سے ان تمام  بے سہارا لوگوں کیلئے راحت زندگی کے کچھ سامان مہیا کرا کر انسانیت کا ثبوت دیا الحمدللہ تحفظ شریعت جوکی ہاٹ ارریہ ہمیشہ مجبور بے سہارا لوگوں کے درمیان رہتی ہے جو آپ اور ہم خود دیکھ رہے ہیں اللہ سے دعاء کریں۔ اللہ رب العزت اس تنظیم کو اور تنظیم کے تمام اراکین کو فلاح وبہبود کی زندگی عطاء فرمائے آمین یارب العالمین،کیوںکہ ضرورت مندوں نصرت، سب سے بڑی عبادت ہے:-