تنشق اسٹور میں منایا گیا مدرس ڈے

تاثیر،۱۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف:شہر کے ایم جی روڈ واقع تنشق اسٹور میں کیک کاٹ کر مدرس ڈے منایا گیا۔ وہیں لوگوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلا کر مدرس ڈے کی خوشیاں منائی۔ اس موقع پر اسٹور کے روئے رواں اوما کانت گپتا کے ذریعہ موجود خواتین کو اسمرتی نشان دیکر ان کی عزت افزائی کی۔ وہیں اوما کانت گپتا نے ماں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماں کی عزت اور احترام ہمیں ہر حال میں کرنی چاہئے۔ ماں دنیا کا وہ قیمتی ہیرا ہے جو ایک بار کھو جائے تو دوبارہ میسر نہیں ہوتا۔ اس موقع پر نوشاد عالم، ویکاس کمار کے علاوہ اسٹور کے تمام ملازمین موجود تھے۔