تیز آواز میں بھوجپوری فحش گانا بجانے کے الزام میں پک اپ وین و ڈی جے ساؤنڈ سسٹم ضبط

تاثیر،۲۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ کی پولیس نے بردی پور گاؤں میں شادی کے تقریب کے دوران پک اپ وین پر لوڈ ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کو تیز آواز میں بھوجپوری فحش گانا بجانے کے الزام میں ضبط کر ڈی جے مالک و پک اپ وین کے ڈرائیور کے خلاف  ایف آئی آر کی ہے اسسٹنٹ داروغہ انیل کمار تیواری کی درخواست پر درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 20 مئی کی شب 10 بج کے 30 منٹ پر موبائل پر اطلاع ملی کہ بردی پور گاں میں شادی کی تقریب ہے جس میں ڈی جے مالک کے جانب سے بھوجپوری فحش گانا کافی تیز آواز میں بجایا جا رہا ہے جس سے عام لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے اس کی اطلا اعلی افسران کو دینے کے بعد معاملے کی تحقیقات کو لے کر پولیس فورس کے ساتھ بردی پور گاؤں گئے بردی پور چوک سے جیسے آگے بڑھےتو دیکھا کہ ایک پک اپ وین پر انّنیا دھمال ساؤنڈ سسٹم جگہ کمرولی تھانہ سمری جس کا مالک وکاس جی کا بورڈ لگا ہوا ہے جس میں تیز آواز میں بھوجپوری فحش گانا بجایا جا رہا تھا اور دو گروپ آپس میں کافی شور غل کر رہے تھے لوگوں کو سمجھا بجھا کر ڈی جے بند کرا دیا گیا پک اپ وین کے ڈرائیور و مالک کی تلاش کی گئی تو وہاں پر نہیں ملے ساتھ ہی سپاہی چندن کمار و خاتون  کانسٹیبل سسمیتا کماری کے سامنے پک اپ وین BR06GB3892 کے پیچھے ڈالا پر لوڈ دو پیس بڑا ساؤنڈ باکس دو پیس اہوجا کمپنی کا ساؤنڈ مشین ایک پیس کیپٹل مشین ایک پیس مکسر ایک ایک سمبل اسٹیپلائزر ایک پیس ساکی لائٹ چھ پیس لاؤڈ اسپیکر ایک پیس ڈیزل جنریٹر کو ضبط کر باحفاظت رکھا گیا ہے تھانہ صدر وریندر چودھری نے بتایا کہ ڈی جے مالک و پک اپ وین کے ڈرائیور مالک شادی کے تقریب کا انعقاد کرنے والے کے خلاف تیز آواز کنٹرول ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر تفتیش خاتون داروغہ جوتی کماری کو سونپ کر آگے کی کاروائی کی جا رہی ہے