جس نے چوری کی ہے اسے مودی سے ڈرنا پڑے گا: سمراٹ چودھری

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 26 مئی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز بہار میں تین مقامات پر ریلیاں کیں۔ پٹنہ کے وکرم کے علاوہ کاراکاٹ اور بکسر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نے لالو خاندان پر بھی سخت حملہ کیا۔ پی ایم کے مخالفین پر حملے کے بعد سیاست تیز ہے جہاں ا ٓ ر جے ڈی پی ایم کو وقار سے عاری کہہ رہی ہے وہیں ڈپٹی سی ایم سمراٹ چودھری نے اپوزیشن لالو خاندان کو نشانہ بنایا ہے۔
تیجسوی اور لالو پر حملہ کرتے ہوئے ڈپٹی سی ایم سمراٹ چودھری نے کہا،”جو چوری کرے گا اسے ڈرنا پڑے گا، جو اس ملک میں چوری کرے گا اسے مودی جی سے ڈرنا پڑے گا۔ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ہم جو کچھ بھی بڑے سینے سے کہتے ہیں وہ صحیح ہے۔”
سمراٹ چودھری نے کہا کہ یہ پوری طرح سے ثابت شدہ کیس ہے کہ آپ کے محترم والد نے زمین لی، یہ زیادہ دور کی بات نہیں، آپ کے والد نے اس پٹنہ ایئرپورٹ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر زمین لی اور زمین کے بدلے نوکری دی۔ تو جنہوں نے چوری کی تھی انہیں جیل کے اندر جانا پڑے گا۔”
مسلمانوں کے ریزرویشن کے بارے میں سمراٹ چودھری نے کہا کہ لالو پرساد جی اور کانگریس نے او بی سی کے نام پر مسلمانوں کو جو ریزرویشن دیا ہے ، ان تمام چیزوں کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
ہفتہ کی انتخابی ریلیوں میں پی ایم مودی کے بیان کو لے کر ا?ر جے ڈی پوری طرح سے جارحانہ نظر ا? رہی ہے۔ آر جے ڈی لیڈروں کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی وقار سے عاری ہوچکے ہیں اور بار بار تیجسوی کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے رہے ہیں ، لیکن بہار پی ایم کی باتوں سے نہیں ڈرتا۔ بہار کے عوام ووٹ کے ذریعے پی ایم مودی کو جواب دیں گے۔
دراصل ہفتہ کے روز پی ایم مودی نے بہار میں تین انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ پٹنہ کے وکرم کے علاوہ انہوں نے کاراکاٹ اور بکسر میں اپنی انتخابی میٹنگوں کے دوران لالو خاندان کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ پی ایم نے کہا تھا کہ “انتخابات کے بعد نوکریوں کے بدلے زمین لینے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔”