جیل جانے سے پہلے کیجریوال کا پیغام، ‘خوش رہیں، آپ کے کام ہوتے رہیں گے

تاثیر،۳۱       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 31 مئی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو ایک ویڈیو پیغام میں عبوری ضمانت دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ اتوار کو خودسپردگی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ چاہے کہیں بھی رہیں، عوام کا کام جاری رہے گا۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اتوار کو سہ پہر 3 بجے واپس جیل چلے جائیں گے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کئی طرح سے ہراساں کیا گیا ہے۔ ملک کو آمریت سے بچانے کے لئے جیل جا رہے ہیں۔ انہیں ذیابیطس ہے اور جیل میں ان کا وزن کم ہوگیا ہے۔ اس کے پیچھے کوئی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔ عوام کو یقین دلاتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ چاہے وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، لوگوں کے کام ہوتے رہیں گے۔ عوام کو مفت بجلی، ادویات اور بس سروس ملتی رہے گی۔ جب وہ واپس آئیں گے تو خواتین کو بھی ایک ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔
ایک جذباتی اپیل میں وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ اور بزرگ والدین کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری جان بھی چلی جائے تو کوئی غم نہیں ہوگا۔