جین سپر کنگس نے مہیشوری ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی

تاثیر،۱۴       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ، 15 مئی: مارواڑی یووا منچ کے زیر اہتمام مارواڑی پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں بدھ کے روز جین سپر کنگز نے مہیشوری ٹائیگرز کو مٹیاری، فاربس گنج کے پاٹھ شالہ گراونڈ میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔
اس سے قبل جین سپر کنگز کے کپتان سندیپ گولچھا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ مہیشوری ٹائیگرز کی ٹیم 15 اوور میں 107 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی اور جین سپر کنگز کی ٹیم کو جیت کے لیے 108 رنوں کا ہدف دیا۔
مہیشوری ٹائیگرز کے وکاس کھیمانی نے 17 گیندوں پر 31 رنز بنا کر شاندار اننگ کھیلی جس کے جواب میں جین سپر کنگز ٹیم کے کھلاڑی یش جین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 32 رن کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ جبکہ مینک نے شاندار گیندبازی کی اور 3 اوور میں صرف 7 رن دے کر مہیشوری ٹائیگرز کے دو کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں۔
لیگ کا یہ تیسرا میچ گیند بازوں کے نام رہا، مین آف دی میچ کا خطاب جین سپر کنگز کے نیرج جین کو دیا گیا۔ گیم چینجر کا خطاب مینک کو دیا گیا۔
میچ کے دوران کھلاڑیوں سمیت خواتین، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی شاندار کمنٹری تنظیم کے منا اور آدرش گوئل نے کی۔