درجہ وسطانیہ کے مارکس فولیوکی دستیابی دفتر مدرسہ بورڈ کو یقینی بنائیں:ڈاکٹر محمد نور اسلام

تاثیر،۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 2 مئی:ڈاکٹر محمد نور اسلام ،کنٹرولر آف اکزامنیشن ،بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ،پٹنہ نے بحکم عبدالسلام انصاری، سکریٹری مدرسہ بورڈ نے اطلاع دی ہے کہ درجہ فوقانیہ و مولوی امتحانات 2024 میں کامیاب تمام طلبا وطالبات کو مارکشیٹ، سرٹیفکٹ ،کراس لسٹ اورمولوی کے مائیگریشن کی اصل کاپی نامزد مدارس کے توسط سے07 سے 09 مئی کوموصول کرایاجائیگا جس کی تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ اس لئے تمام نامزد مدارس کے صدر مدرسین کو مورخہ۔07سے 09 مئی کوکمشنری وائز دفتر مدرسہ بورڈ پٹنہ اور علاقائی دفتر پورنیہ میں بلایاگیاہے۔ تمام صدر مدرسین درج ذیل تاریخوں کے مطابق حاضر ہوکر تمام ضروری دستاویزحاصل کریں۔ساتھ ہی درجہ وسطانیہ کے نامزد مدارس اپنے زمرے میں آنے والے سبھی مدارس کے الگ الگ مارکس فولیو مدرسہ بورڈ کے شعبہ امتحانات 05 ودیا پتی مارگ پٹنہ و علاقائی دفتر پورنیہ کے ریجنل سنٹر انچارج کو درج ذیل تاریخ کے اعتبار سے دستیاب کردستیابی رسید حاصل کر لیں گے۔
ڈاکٹر محمد نور اسلام نے مزید بتایاکہ پٹنہ دفتر کے شعبہ امتحانات5 ودیاپتی مارگ، میںدربھنگہ کمشنری و دیگر کمشنریاں07.05.2024 اورترہت کمشنری08.05.2024 کوا?نے والے صدر مدرسین استعمال شدہ جوابی کاپیاں بورڈ نہیں لائیں گے بلکہ وہ اپنے نامزد مدرسہ میں ہی محفوظ رکھیں گے۔ جب کہ علاقائی دفتر پورنیہ میں پورنیہ کمشنری 07.05.2024،بھاگلپور کمشنری08.05.2024کوسی کمشنری 09.05.2024 کو نامزد مدارس کے منظور شدہ صدر مدرسین حاضر ہوکر درجہ وسطانیہ کا مارکس فولیو کے ساتھ ساتھ استعمال شدہ جوابی کاپیاں بھی دستیاب کرائیں گیں۔ساتھ ہی ا?دھار کارڈ کی عکسی کاپی اپنے ساتھ ضرور لائیں گے۔