رام مندر کے پران پرتیشٹھا پروگرام کا بائیکاٹ کرنے والی پارٹیوں کو ووٹ نہ دیں: امت شاہ

تاثیر،۱۴       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 14 مئی: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو ہگلی ضلع کے شری رام پور میں ایک انتخابی ریلی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ شری رام جنم بھومی مندر کے پران پرتیشٹھا پروگرام کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں۔شاہ نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے مغربی بنگال میں 18 سیٹیں جیت کر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کی۔ رام مندر کے پران پرتیسٹھا کے لیے ممتا اور راہل کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ دونوں نہیں گئے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے بھی نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی اور کانگریس قائدین نے صرف اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لئے پران پرتیشٹھا پروگرام کا بائیکاٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پران پرتیسٹھا کا بائیکاٹ کرنے والوں کو پارلیمنٹ میں نہ بھیجا جائے۔ وہ گھسپیٹھیوں کو پسند کرتے ہیں۔ روہنگیا کو شہریت دیتے ہیں لیکن پناہ گزیں کو شہریت دینے سے روکتے ہیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہ نے ممتا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے بھتیجے کتنی ہی کوشش کریں، ہم ہر پناہ گزین کو شہریت دیں گے۔ انہوں نے شری رام پور سے بی جے پی امیدوار کبیر شنکر بوس کی جیت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی تیسری بار وزیر اعظم بننے کے لیے بنگال سے زیادہ سے زیادہ سیٹیں ضروری ہیں۔ ممتا دیدی، راہل گاندھی نے کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کی مخالفت کی لیکن ہم نے اسے ہٹا دیا۔