ارریہ کے مارکیٹنگ یاڈ میں ووٹ شماری کی پیشگی تیاریاں جاریا

تاثیر،۲۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ضلع الیکشن آفیسر عنایت خان نے کاؤنٹنگ ہال کا معائنہ کرضروری ہدایات دیں۔

ارریہ :-  ( مشتاق احمد صدیقی ) لوک سبھا عام انتخابات 2024 کے تحت، 09 ارریہ پارلیمانی حلقہ میں تیسرے مرحلہ کے تحت ووٹنگ 07 مئی 2024 کو صاف، منصفانہ اور پرامن طریقے سے انجام پذیر ہو چکی ہے، نیز، ووٹوں کی گنتی 4 جون 2024 کو ہونے والی ہے۔  جس کے لیے گنتی کے مقام زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی( مارکیٹنگ یاڈ) ارریہ میں تمام ضروری پیشگی تیاریوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ کل ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر-کم-ڈسٹرکٹ  مجسٹریٹ ارریہ محترمہ عنایت خان نے زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی( مارکیٹنگ یاڈ) ارریہ کا دورہ کر وہاں بنائے گئے بجگرہ کا  معائنہ کیا اور اس دوران انہوں نے کاؤنٹنگ ہال کے اندرونی اور بیرونی احاطے میں بیریکیڈنگ اور دیگر انتظامات سے متعلق کئی ضروری ہدایات دیں۔  اس کے ساتھ ساتھ بجگرہ میں نصب سی سی ٹی وی کا بھی جائزہ لیا اور تعینات مجسٹریٹ/پولس آفیسر اور مسلح افواج کی شفٹ وائز کی موجودگی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے بعد متعلقہ افسران/اہلکاروں کو بہت سے ضروری ہدایات دیں، اس موقع پر متعلقہ حکام موجود تھے۔