! رمندیپ سنگھ سپرمین بن گئے، 21 میٹر دوڑ کر آئی پی ایل 2024 کا بہترین کیچ پکڑا

تاثیر،۶       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 6مئی:آئی پی ایل 2024 کا 54 واں میچ لکھنؤ سپر جائنٹس اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں کولکاتہ نے بڑی فتح حاصل کی تھی جس کے بعد ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس میچ میں رمن دیپ سنگھ کا لیا گیا شاندار ڈائیونگ کیچ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ شائقین اب ان کے ڈائیونگ کیچ کو آئی پی ایل 2024 کا بہترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے رمندیپ سنگھ نے لکھنؤسپر جائنٹس کے خلاف اتوار کے میچ میں شاندار ڈائیونگ کیچ لے کر کمال ایتھلیٹکس کا مظاہرہ کیا۔ کولکتہ کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نے لکھنؤ کے اوپنر ارشین کارنک کو لینتھ گیند پھینکی۔ کارنک نے فلک کرنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بلے کے بیرونی کنارے کو لے کر اوپر کی طرف چلی گئی۔رمن دیپ پوری طرح سے چوکنا تھے، انہوں نے بہت دور بھاگا، اپنی نظریں گیند پر رکھی، صحیح وقت پر ڈائیونگ کی اور کیچ لپک لیا۔ کارنک کو پویلین واپس بھیج دیا گیا۔رمندیپ سنگھ نے شاندار بلے بازی کی جس کی وجہ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو لکھنؤ میں مضبوط اسکور بنانے میں مدد ملی۔ کولکاتہ کے بلے باز رمندیپ نے صرف 6 گیندوں میں 25 رنز بنائے جس میں انہوں نے ایک چوکا اور 3 چھکے لگائے۔ جس کی وجہ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اسکور بورڈ پر 235 رنز بنائے۔آئی پی ایل 2024 کے 54ویں میچ میں سنیل نارائن نے بلے کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ بیٹنگ کے دوران انہوں نے 39 گیندوں میں 81 رنز بنائے جس میں انہوں نے 6 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ سنیل نے گیند بازی کے دوران لکھنؤ کے بلے بازوں پر کنٹرول برقرار رکھا۔ انہوں نے چار اوورز میں 5.50 کی اکانومی کے ساتھ بولنگ کی اور 22 رنز کے عوض ایک وکٹ بھی حاصل کی۔