ریزرویشن مسئلہ پربی جے پی کوگھیرنے کی وزیراعلی ریونت ریڈی کی پالیسی

تاثیر،۶       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 6۔ مئی:سیاست میں منطق اوروقت دواہم عنصرہوتے ہیں، چاہیحقائق کچھ بھی ہوں اگرکوئی انتخابات کے دوران حریفوں کوگھیرنے میں مہارت کامظاہرہ کرتاہے تووہ بڑاسیاستداں سمجھاجاتاہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی ریزرویشن کے مسئلہ پر بی جے پی کوگھیرنے کیلئے اسی نظریہ کااستعمال کررہے ہیں اوراب کانگریس ہائی کمان کی نظروں میں ریونت ریڈی ہیروبن گئے ہیں۔انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران بی جے پی پرزبردست حملہ کرنے کیلیے کانگریس کی سربراہی میں انڈیا اتحاد کوایک طاقتورہتھیاربھی دیاہے۔بی جے پی نے تلنگانہ میں اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیاہیکہ اگروہ اقتدار میں آئے تووہ مسلمانوں کودئیے گئے چارفیصد تحفظات کوختم کردے گی۔ریونت ریڈی نے اس اعلان کوبی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی طرف سے2021کی مردم شماری نہ کروانے سے جوڑ دیاجوگزشتہ10سالوں سے مرکزمیں برسراقتدارہے۔وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی کے پاس تحفظات کوختم کرنے کیلئے خفیہ ایجنڈہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرذات کی بنیادپرمردم شماری کرائی جاتی ہے تومرکزکوایس سی،ایس ٹی اوراو بی سی کو50فیصد سے زیادہ ریزرویشن فراہم کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریزر ویشن کو ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کیلیے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوگی اوراس کے لیے بی جے پی لوک سبھاانتخابات میں400 سیٹیں جیتنیکا ہدف رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا ’’مخفی‘‘ایجنڈہ لوک سبھامیں400 سیٹیں جیتنے کے بعدآئین میں ترمیم کرکے تمام تحفظات کوختم کرنا ہے اوراس کی وجہ سے بی جے پی حکومت مردم شماری نہیں کرارہی ہے۔مسلم تحفظات ختم کرنے کے بارے میں بی جے پی قائدین کے بیانات کاحوالہ دیتیہوئے وزیراعلی نے کہاکہ اگربی جے پی اقتدارمیں آتی ہے تووہ ایس سی اورایس ٹی کے ریزر ویشن کوبھی ختم کردیگی۔