ریلائنس رٹیل کی برطانوی فیشن کمپنی اے ایس او ایسکے ساتھ شراکت داری

 

برطانوی فیشن کمپنی اے ایس او ایس کے پروڈکٹس بھارت میں فروخت کرے گاریلائنس رٹیل

نئی دہلی، 16 مئی، :ریلائنس ریٹیل نے ہندوستان میں برطانیہ کی مشہور آن لائن فیشن کمپنی اے ایس او ایس کی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے ایک طویل مدتی شراکت داری کی ہے۔ لائسنسنگ معاہدے کے تحت، ریلائنس ریٹیل اے ایس او ایس پروڈکٹس کو ہندوستان میں تمام آن لائن اور آف لائن چینلز پر صارفین کو دستیاب کرائے گا۔ اے ایس او ایس دنیا بھر کے نوجوان فیشن سے محبت کرنے والوں میں بہت مقبول ہے۔ کمپنی کی مصنوعات 200 سے زائد مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔

شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس ریٹل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا، “ہم اپنے فیشن فیملی میں اے ایس او ایس کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو کہ ہندوستانی بازاروں میں عالمی فیشن کے رجحانات لانے کے لیے ہمارے عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ شراکت داری ہندوستان کی سرکردہ خوردہ منڈیوں میں ہماری مضبوط پوزیشن کی عکاسی کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہمارے صارفین کو جدید ترین فیشن تک رسائی حاصل ہو، وہ فیشن جو وہ چاہتے ہیں۔

اے ایس او ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز جو س انٹینو راموسنے کہا، ریلائنس رٹیل کے ساتھ مل کر، ہم اپنے کچھ فیشن کی قیادت والے برانڈز کو ہندوستان میں صارفین کے لیے لانے کے لیے پرجوش ہیں جس میں اے ایس او ایس ڈیزائن ہیں جو کہ دنیا کا سب سے بڑا برطانوی فیشن برانڈ ہے۔
ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ( ریلائنس رٹیل) ،آر آئی ایل ( ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ) گرو پ کے تحت م تمامخوردہ کمپنیوں کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔ ریلائنس ریٹیل 18,836 سے زیادہ اسٹورز اور ڈیجیٹل ای کامرس پلیٹ فارمز کا ایک مربوط اومنی چینل نیٹ ورک چلاتا ہے۔ ریلائنس ریٹیل نے اپنے نئے کامرس اقدام کے ذریعے 30 لاکھ سے زیادہ تاجروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔