زمینی تنازعہ کو لیکر دو فریقین میں ہوئی مار پیٹ دونوں اطراف سے نصف درجن افراد زخمی

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے بستواڑہ پچھیاری پوکھر ٹولہ میں اتوار کے روز زمینی تنازعہ کو لیکر دو گٹوں کے درمیان ہوئی پر تشدد جھڑپ میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے موقع پر پہنچی سمری تھانہ کی پولیس نے معاملے کو شانت کر زخمیوں کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا میڈیکل انچارج ڈاکٹر پریم چند کی نگرانی میں زخمی دنیش پنڈت، امیش پنڈت، راج کلی دیوی، گیت دیوی، اوسا دیوی، و مکیش پنڈت کے علاوہ دوسرے گٹوں کے ببلو پاسوان، دلیپ پاسوان ،سریتا دیوی، لال دائی دیوی، و کرم دیوی کا علاج چل رہا ہے ایم او آئی سی نے دونوں گٹوں کے تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی ہے بتایا جا رہا ہے کہ زمینی تنازعہ کو لے کر دونوں گٹوں میں پہلے سے تناؤ چل رہا تھا جو اتوار کے روز پر تشدد جھڑپ میں تبدیل ہو گیا دونوں جانب سے ہوئی پٹھر بازی کے درمیان مارپیٹ سے موقع پر افرا تفری مچ گئی اس دوران بیچ بچاؤ کرنے والے کئی لوگوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے