سابق مراری پور مکھیا صفورہ خاتون کیلئے کلمہ خوانی، دعاء مغفرت و ایصال ثواب کا اہتمام۔

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ ( مشتاق احمد صدیقی ) سکٹی بلاک کے معروف ومشہور سابق نائب پرمکھ جناب مکھیا محمد وعظ الدین کی اہلیہ محترمہ وسابق مکھیا بی بی صفورہ خاتون کا گزشتہ ہفتہ عشرہ قبل ایک لمبی علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا،  مرحومہ نماز روزے کے پابند ہونے کے علاوہ مہمان نواز و قوم کی اور خاص کر اپنی پنچایت کے لوگوں کے لئےبڑی ہمدرد تھیں۔ مرحومہ کے رفیق حیات اور سکٹی بلاک کے سابق نائب پرمکھ ومکھیا محمد وعظ الدین جنہوں نے مرحومہ کی علالت کےدوران حق زوجیت کا مثالی حق ادا کرتے ہوئے جو خدمات انجام دیا ہے، وہ آب زر سے لکھنے کے مصداق ہے ان کے علاوہ ان کے چاروں صاحبزادے محمد شمیم انور رضا ، شکیل انور رضا، وسیم انور رضا اور معصوم انور رضا، ان کی صاحبزادی شگفتہ پروین عرف عابدہ اور ان کی پوتیوں سمیت تمام بہوؤں نے علالت کی دوران جو دیکھ ریکھ کی تھیں، شاز ونادر ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ گزشتہ کل مرحومہ کے لئے کلمہ خوانی ، دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا بڑے تزک و احتشام کے ساتھ اہتمام کیاگیا۔ مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ سکٹی کے طلبہ نے جہاں ایک طرف قرآن خوانی کیں وہیں دوسری جانب اہل خانہ کی طرف سے کلمہ خوانی کا لاکھوں میں ورد ہوا۔ اس موقع پر قاری زکریا نعمانی نے کہا کہ موت برحق ہے اپنے ہوں یا بیگانے دنیا میں بسنے والے کبھی ذی روح کو ایک دن دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے زندگی کی قدر کرتے ہوئے وقت کو دینی اعتبار سے کامیاب بنانے کی مکمل کوشش کریں۔ آپ نے اپنے رنج وغم کا اظہار اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بڑی منکسر المزاج ہونے کے علاوہ بڑوں کا ادب چھوٹوں پر شفقت ہی آپ کی پہچان تھی اللہ تعالی مرحومہ کو غریق رحمت کرے آمین۔ آپ نے کہا کہ آج کی اس مجلس تعزیت میں دعاء مغفرت و ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا ہے، اس لئے آپ لوگ دل سے دعائیں کریں کی اللہ ربّ العزّت مرحومہ بی بی صفورہ خاتون کی قبر کو نور سے بھر دے اور ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور کروٹ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمانے۔ قرآن اور کلمہ خوانی کے بعد مرحومہ کے ایصال ثواب کی لئے قاری ذکریا نے پرمغز دعاء کیں اور نماز عشاء کے معا بعد مدرسہ کے تمام طلباء، اساتذۂ کرام سمیت دیگر رشتے داروں کو عشائیہ پیش کیا گیا۔ عشائیہ کے عمل کو بحسن وخوبی انجام دینے کے لئے محمد سکندر، محمد تمثیل، نور محمد محمد ظفر عالم، نایاب شمیم محمد زبیر عالم سمیت دیگر رشتے داروں نے اہم رول ادا کیا۔ اس موقع پر سکٹی گاؤں کے معزز شخصیات کے ساتھ ڈاکٹر محمد یاسین، سکٹی بلاک کے بی ڈی او محمد پرویز عالم، محمد نور عالم ، مجاہد عالم محمد خالد حسین، امیر مرکزی جامع مسجد محمد عظیم الدین اور مولانا عبد المنان وغیرہ موجود تھے۔آخر میں مرحومہ کے شوہر اور سکٹی بلاک کے سابق نائب پرمکھ ومکھیا محمد وعظ الدین نے مدرسے کے تمام طلباء، اساتذۂ کرام اور تمام رشتے داروں کا بڑے جذباتی اور نم آنکھوں سے شکریہ ادا کیا۔