سابق مرکزی وزیر رام کرپال یادو نے نرپت گنج میں بی جے پی امیدوار کے حق میں عوامی رابطہ کیا

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ ، 05 مئی:سابق مرکزی وزیر رام کرپال یادو نے بی جے پی امیدوار پردیپ کمار سنگھ کی حمایت میں اتوارکے روز نرپت گنج کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ کیا اور عام ووٹروں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔سابق وزیر رام کرپال یادو نے مقامی بی جے پی ایم ایل اے جئے پرکاش یادو اور سابق مکھیا وجے یادو کے ساتھ دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور گاوں والوں سے بات چیت کی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی عوامی فلاحی اسکیموں کی تعریف کرتے ہوئے تیسری بار نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے عام رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں این ڈی اے امیدوار کے حق میں ووٹ دیں تاکہ ذات پات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی جا سکے۔