سات کروڑکی لاگت سے صغری کالج میں بنے گا نئی عمارت: سکریٹری

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف:موجودہ وقت میں صغری کالج انتظامیہ کی جانب سے کالج کے فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جہاں کالج کی حسن کاری کا کام کرایا گیا ہے۔ وہیں کالج کی گارڈن ، لائبریری ، کلاس روم سمیت کالج کے ہر شعبہ کو تمام سہولیات سے لیس کیاگیا ہے۔ اب اساتذہ کرام کے ذریعہ طالب علموں کے حاضری کو یقینی بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ کثیر تعداد میں طالب علم حضرات اپنی حاضری پر وجہ دے رہے ہیں۔ ایک خصوصی ملاقات کے دوران مذکورہ کالج کے سکریٹری جناب ایم بی شہاب الدین نے کہا جب تک میں عہدہ پر فائز ہوں تب تک کالج کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتا رہوںگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد سات کروڑ کی لاگ سے کالج میں ایک نئی عمارت بنائی جائے گی۔ اور اس عمارت میں لاء، پارا میڈیکل، نرسنگ وغیرہ شعبوں کی پڑھائی کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ باالخصوص قوم کے بچے ، بچیاں مختلف شعبے کی پڑھائی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ایسے میںکالج انتظامیہ کی سونچ ہے کہ ہر طرح کے شعبوں کی پڑھائی مذکورہ کالج میں ہو۔ ایک سوال کے جواب میں سکریٹری موصوف نے کہا کہ جلد ہی کالج میں خالی پڑے عہدہ کے لئے تقرری کی جائیں گی۔ تاکہ تعلیم کا نظام پوری طرح درست رہے۔ اسی طرح مذکورہ کالج کے پرنسپل جناب جمال احمد فردوسی صاحب کالج کی بہتری کے لئے دن رات لگے رہتے ہیں۔ انکی قیادت میں کالج کے تمام منیجمنٹ چست درست رہتا ہے۔