سرینگر پارلیمانی حلقہ کے کشمیری پنڈت ووٹر جموں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں

تاثیر،۱۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 13 مئی: سری نگر پارلیمانی حلقہ کے لیے چوتھے مرحلے کے تحت پولنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی کشمیری پنڈت ووٹر جموں ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم 23 پولنگ اسٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور پہلے ووٹرز کا پولنگ عملے نے پھولوں سے استقبال کیا۔
صبح سے ہی لوگ اچھی خاصی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے آ رہے ہیں۔ انتخابی حکام نے انتخابی فہرستوں کی حتمی نظرثانی کی جس کے نتیجے میں کشمیری پنڈت رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق جموں میں کل 16,338 کشمیری پنڈت ووٹر اپنا ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جن میں 9,202 مرد ووٹر اور 7,136 خواتین ووٹرز ہیں۔