سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت

تاثیر،۱۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،10 مئی:سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔مسٹر کیجریوال کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے جاری لوک سبھا انتخابات کی مہم کے لیے جیل سے رہائی کی درخواست کی تھی۔جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ پر مشتمل بنچ نے 7 مئی کو مسٹر کیجریوال کی عبوری ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔مسٹر کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 مارچ کو مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔