سپریم کورٹ کا ہیمنت سورین کی عبوری ضمانت کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار

تاثیر،۱۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 مئی : سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عبوری ضمانت کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ہیمنت سورین کی عرضی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہیمنت سورین کو اب جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نئی عرضی داخل کرنی چاہیے۔
سماعت کے دوران ہیمنت سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ نئی درخواست میں ای ڈی دوبارہ جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگے گا اور اس طرح کیس میں غیر ضروری تاخیر ہوگی۔ تب عدالت نے کہا کہ نئی درخواست میں تمام دلائل پر غور کیا جائے گا۔ سبل نے کہا کہ ہیمنت سورین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
29 اپریل کو سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس وقت سورین عدالتی حراست میں ہیں۔ ای ڈی نے ہیمنت سورین سے پوچھ گچھ کے بعد 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔ سورین کو زمین گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔