سیم پترودا کے بیان کے بہانے پی ایم مودی کا کانگریس پر حملہ

تاثیر،۸       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8مئی: لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس لیڈر سیم پترودا نے ایک بار پھر کچھ کہا ہے۔ ایک بار پھر ہنگامہ برپا ہے۔ پھر وزیر اعظم مودی نے اس بیان کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ تب بی جے پی کو موقع ملا ہے کہ وہ اس بہانے کانگریس اور اپوزیشن اتحاد پر حملہ کرے۔ ایک بار پھر کانگریس ڈیمیج کنٹرول میں مصروف ہے۔ ایک بار پھر پارٹی نے پترودا کے بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔لوک سبھا انتخابات کے تین مرحلوں کے لیے ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اب ووٹنگ کے صرف چار مراحل باقی ہیں، یعنی تقریباً نصف انتخابی سفر مکمل ہو چکا ہے۔ لیکن سیم پترودا کب تک خاموش رہ سکتے ہیں؟ پترودا جنہوں نے امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے وراثتی ٹیکس کی وکالت کی تھی، اب ہندوستانیوں کی ظاہری شکل پرگیان دے ڈالا ہے۔ ایک انٹرویو میں ہندوستان کے تنوع کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے سخت نسل پرستانہ تبصرہ کیا۔یہ کہا تھا کہ شمال مشرق کے لوگ چینیوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ مغربی ہندوستان کے لوگ عربوں کی طرح ہیں۔ شمالی ہندوستان کے لوگ انگریزوں کی طرح ہیں اور جنوبی ہندوستان کے لوگ افریقیوں کی طرح ہیں۔ اس بیان پر ہنگامہ ضرور ہونا تھا۔ بی جے پی نے اس بیان کوپکڑ کرلیا۔ پی ایم مودی نے غصے میں کانگریس کو مشورہ دیا کہ جلد کے رنگ کی بنیاد پر باشندگان ملک کی توہین نہ کریں۔بی جے پی کے دیگر رہنما بھی حملہ آور ہیں۔ کانگریس، جو بیک فٹ پر ہے، پترودا کے بیان سے خود کو دور کر رہی ہے۔ انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا، جنہوں نے گزشتہ ماہ امریکہ کی طرز پر وراثتی ٹیکس کی وکالت کی تھی، اب اپنے نسل پرستانہ تبصروں سے کانگریس کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان جیسے تنوع سے بھرے ملک کو ایک ساتھ رکھ سکتے ہیں، جہاں مشرق میں رہنے والے چینیوں کی طرح نظر آتے ہیں، مغرب میں رہنے والے لوگ عربوں کی طرح نظر آتے ہیں، میرے خیال میں وہ لوگ سفید فام ہیں۔ جبکہ جنوب میں رہنے والے افریقیوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم سب بھائی بہن ہیں۔پترودا کے بیان کیخلاف بی جے پی لیڈروں نے محاذ کھول دیا اور اس کے بہانے کانگریس کے پر حملہ کیا۔ کانگریس اور راہل گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔