سی ایم، چھتیس گڑھ وشنو دیو سائے کا جھارکھنڈ دورہ آج

تاثیر،۹       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھ بھوم ، کھونٹی اور لوہر دگّا میں کریں گے انتخابی جلسوں سے خطاب

چھتیس گڑھ،9 مئی ( نمائندہ) سی ایم وشنو دیو سائے انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کے لئے کل جھارکھنڈ روانہ ہوں گے۔ موصوف وہاں سنگھ بھوم، کھونٹی اور لوہر دگّا لوک سبھا سیٹوں کے لئے چناؤ لڑ رہے این ڈی اے کے امیدواروں کے حق میں منعقد جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ سی ایم سکریٹریٹ سے جاری ٹور پروگرام کے مطابق سی ایم سب سے پہلے کل 11 بجے دن میںجھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھ بھوم واقع موہن پور کے منی پور میدان میں منعقد انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ بھوم لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار گیتا کوڑا کو کامیاب بنانے کی اپیل کریں گے ۔ اس کے بعد سمڈیگا ضلع کے کرڈیگ واقع گٹا ڈیہہ گارڈن بلاک گراؤنڈ پہنچیں گے اور وہاں کھونٹی لوک سبھا سیٹ کے لئے الیکشن لڑ رہے سینئر بی جے پی لیڈر اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا کو ووٹ دینے کے لئے عوام سے اپیل کریں گے۔ وہاں سے گملا ضلع واقع چین پور کے چھتر پور گارڈن گراؤنڈ پہنچ کر لوہر دگّا لوک سبھا سیٹ کے لئے بی جے پی کے ٹکٹ پر چناؤ لڑ رہے سمیر اراؤں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے گزارش وہاں کے لوگوں سے کریں گے۔ تینوں انتخابی جلسوں سے خطاب کے بعد 3:40 بجے سے چھتیس گڑھ کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سی ایم وشنو دیو سا ئے کا تعلق آدیباسی سماج ہے۔ یہ اپنی ریاست کے پہلے آدیباسی وزیر اعلیٰ ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ ان کی باتوں کا جھارکھنڈ کے آدیباسی لوگ سنجیدگی سے لیں گے۔گزشتہ سال کے آخر میں انتخابی تانے بانے کو دھیان میں ہی رکھ کر ہی شنو دیو سا ئے کو ریاست کی کمان سونپی گئی تھی۔ یہ ایک صاف ستھری شبیہ رکھتے ہیں۔ ان کے بارے میں یہی کہا جاتا ہے کہ زمین سے جڑے ہوئے ایک ایماندار سینئر لیڈر ہیں۔جھارکھنڈ کے آدیباسی سماج کی توجہ بی جے پی کی طرف مبذول کرانے کے معاملے میں سی ایم وشنو دیو سا ئے سے بہتر کوئی دوسرا بڑا آدیباسی لیڈر نہیں ہو سکتا ہے۔