سی بی ایس سی بورڈنے10ویں کے نتائج کاکیااعلان

سی بی ایس سی بورڈنے10ویں کے نتائج کاکیااعلان

نئی دہلی، 13 مئی:آج 12ویں کے نتیجہ کے بعد، سی بی ایس سی بورڈ نے اب 10ویں کا نتیجہ بھی جاری کر دیا ہے۔ اسے سی بی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔اس بات کی جانکاری سی بی ایس ای نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنے نتائج cbseresults.nic.in, results.cbse.nic.in, cbse.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ results.gov.in پر دیکھا جا سکتا ہے۔سی بی ایس سی بورڈ 10ویں میں 93.60فیصد کامیاب ہوئے ہیں،12ویں کے نتائج کے بعد 10ویں کے طلباء بھی اپنے نتائج کا انتظار کر رہے تھے۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے بعد اب دسویں جماعت کے نتائج کا لنک بھی جاری کردیاگیاہے۔ CBSE بورڈ دسویں جماعت میں 22 لاکھ 51 ہزار 812 طلباء نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ ان میں سے 22 لاکھ 38 ہزار 827 بچوں نے امتحان دیا۔ اب جب نتیجہ آیا ہے تو ان میں سے 20 لاکھ 95 ہزار 467 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔اس طرح اس بار 10ویں جماعت کا کل نتیجہ 93.60 فیصد رہا، CBSE بورڈ کے امتحان میں کل 25724 اسکول شامل تھے۔ دسویں کے امتحان کے لیے ملک بھر میں کل 7603 امتحانی مراکز بنائے گئے تھے۔ دسویں جماعت میں کل 1 کروڑ 48 لاکھ 27 ہزار 963 کاپیوں کی جانچ کی گئی۔
آپ CBSE بورڈ کی 10ویں کا نتیجہ CBSE بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ cbseresults.nic.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ 10ویں کے نتائج کو مرحلہ وار کیسے چیک کر سکتے ہیں۔1- سی بی ایس ای بورڈ 10ویں کے نتائج دیکھنے کے لیے سب سے پہلے گوگل پر جائیں۔ سی بی ایس ای بورڈ کی کسی بھی سرکاری ویب سائٹ، cbseresults.nic.in, results.cbse.nic.in, cbse.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ یا results.gov.in پررزلٹ دیکھا جا سکتاہے۔2- CBSE کی آفیشل ویب سائٹ کے ہوم پیج پر یہاں 10ویں کے نتائج کے لنک پر کلک کریں۔3- جیسے ہی آپ یہاں کلک کریں گے، آپ کو ایک نئے صفحہ پر بھیج دیا جائے گا۔ نیا صفحہ کھلنے پر، رول نمبر، رول کوڈ جیسی تفصیلات یہاں درج کریں۔ اس کے بعد آپ کا نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہوگا۔