صدراسپتال میں کوڑے کی ڈھیر میں لگی آگ

تاثیر،۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف:صدر اسپتال میں کوڑے کی ڈھیر میں اچانک آگ لگ گئی۔ دھوویں لپٹیں جب کچرے کی ڈھیر سے اٹھنے لگی تو اسپتال ملازموں میں افراتفری کا ماحول قائم ہوگیا۔ آگ لگی کی واردات صدر اسپتال کے انیمل ہائوس کے نزدیک کوڑے کے ڈھیر میں لگی۔ اندیشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ کسی شخص کے ذریعہ سگریٹ پی کر کوڑے کے ڈھیر کے طرف پھینک دیاگیا تھا۔ جس کے وجہ کر مذکورہ واقعہ رونماں ہوا۔ جس کے بعد اسکی اطلاع فائربریگیڈ کی ٹیم کو دیا گیا۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا گیا۔