ضلع رامبن کے بانہال میں تیز رفتار ٹرک نے لڑکی کو کچل ڈالا

تاثیر،۱۴       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں ،15 مئی: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال قصّبہ میں بدھ کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے 17 سالہ لڑکی کو کچل ڈالا ،جس کے نتیجے میں لڑکی کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ایک 17 سالہ لڑکی معمول کے مطابق اسکول جار رہی تھی ،لیکن اسکول پہنچنے سے قبل ہی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع کورٹ کمپلکس بانہال کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے لڑکی کو کچل ڈالا۔اس واقع کے فوراً بعد لڑکی کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت صبورہ رفیق دختر ایڈوکیٹ محمد رفیق عمر 17 سال سکنہ نیل بانہال ضلع رامبن کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفی گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول بانہال کی طالبہ تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں