عاپ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر نوئیڈا پولیس کی چھاپہ ماری

تاثیر،۱۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی/نوئیڈا،16مئی: اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس نے دہلی کی اوکھلا اسمبلی سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ پٹرول پمپ پر حملہ کیس کے سلسلے میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ اس کیس میں امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے انس خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کیس میں رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔نوئیڈا پولیس نے اوکھلا میں رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پہنچ کر چھاپہ ماری کی۔۔ تاہم رکن اسمبلی کے گھر پر کوئی نہیں ملا۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکن اسمبلی امانت اللہ خان اور ان کا بیٹا گھر پر نہیں ہیں۔ نوئیڈا پولس کی تین ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔نوئیڈا پولیس نے ان کی تلاش میں دہلی میں ہے۔دہلی پولیس اور نوئیڈا پولیس مشترکہ طور پر تلاشی مہم چلائی۔رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے انس سمیت جن تین لوگوں کی پولیس تلاش کر رہی تھی ان میں سے کوئی نہیں ملا۔پولیس کی کارروائی کے دوران گھر سے ایک خاتون اور ایک لڑکی ملی، جو ایم ایل اے امانت اللہ کی بیوی اور بیٹی بتائی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں نوئیڈا کے سیکٹر 95 میں واقع ایک پٹرول پمپ پر مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور ان کے بیٹے دونوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد نوئیڈا پولیس نے پٹرول پمپ انتظامیہ کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے سمیت تین لوگوں کی تلاش شروع کردی۔