عمران خان کی آج ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی

تاثیر،۱۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 16 مئی: ملک کے جیل میں بند سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان آج ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ یہ اطلاع معروف اخبار ڈان نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ان کے خلاف کئی سنگین مقدمات زیر التوا ہیں۔ وہ تقریباً نو ماہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ وہ آج نیب قانون میں تبدیلی کے مقدمے میں درخواست گزار کے طور پر پیش ہوں گے۔ یاد رہے کہ دو عدالتیں ایک دن پہلے انہیں القادر ٹرسٹ معاملے سمیت الگ الگ مقدمات میں راحت دے چکی ہیں۔دریں اثنا جج صہیب بلال رانجھا نے 2022 کے آزادی مارچ کے سلسلے میں کھنہ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں بھی خان کو بری کردیا۔ خان اور ان کی پارٹی کے رہنماوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال اگست میں زمان پارک سے گرفتاری اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کے بارے میں وزیر قانون کی جانب سے اظہار اعتراض کے باوجود توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے بانی کی عدالت کے سامنے یہ پہلی پیشی ہوگی۔