شعبہ عربی پٹنہ یونیورسٹی میں، عربی زبان میں ترجمہ نگاری اور میڈیا کی اہمیت پر خصوصی لیکچر کا انعقاد

تاثیر،۱۱       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پریس ریلیز ، پٹنہ، مورخہ 11مئی سنہ 2024 عیسوی، پٹنہ یونیورسٹی کے شعبہ عربی میں ڈاکٹر حبیب الرحمٰن، رجسٹرار نالندہ اوپن یونیورسٹی کے زیر صدارت “عربی زبان: ترجمہ اور میڈیا” کے موضوع پر ایک اہم پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ڈاکٹر انوار الحسن، صدر شعبہ عربی، مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی پٹنہ نے  خصوصی لیکچر کے دوران ترجمہ نگاری کی تاریخ، اس کی اہمیت، موجودہ زمانہ میں میڈیا اور اس کے رول پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے علاوہ، ڈاکٹر سورج دیو سنگھ، صدر شعبہ اردو، پٹنہ یونیورسٹی، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، شعبہ اردو، ڈاکٹر سرور عالم ندوی، صدر شعبہ عربی، ڈاکٹر مسعود احمد کاظمی، ڈاکٹر محمد محفوظ الرحمن قاسمی، شعبہ عربی، مظہر الحق یونیورسٹی، ڈاکٹر انعام الآزاد، شعبہ عربی، سینٹرل یونیورسٹی آف کرناٹکا، ڈاکٹر سلیم اختر، صدر شعبہ عربی، پٹنہ کالج نے اپنے گراں قدر خیالات کا اظہار کیا۔
اس پروگرام میں عربی زبان کی قدر وقیمت، ترجمہ کی اہمیت وافادیت اور اصول وضوابط، میڈیا کی ضرورت اور اس کی تاریخ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ جس میں شعبہ فارسی سے ڈاکٹر ابو الکلام آزاد اور ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر ضمیر رضا، ڈاکٹر عشرت صبوحی کے علاوہ شعبہ عربی و اردو کے متعدد طلبہ اور ریسرچ اسکالر نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز شعبہ کے طالب علم حیدر علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور دوسرے طالب علم حسین اختر نے نعت شریف پیش کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض شعبہ عربی کے استاذ ڈاکٹر ہاشم رضا نے انجام دیئے اور ڈاکٹر سرور عالم ندوی صدر شعبہ عربی کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔