فائنڈ کے ذریعے کوالٹی کنٹرول ٹریننگ دی گئی

تاثیر،۷       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ(فضا امام) 7 مئی:- فائنڈ کے ذریعے کوالٹی کنٹرول ٹریننگ منگل کو دربھنگہ میڈیکل کالج میں مائیکرو بایولوجی ڈیپارٹمنٹ، پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ، بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، کلینکل پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پی جی طلباء اور لیب ٹیکنیشنز کو دی گئی جس میں انہیں مریضوں، خون کی جانچ کے لیے کوالٹی سیمپل جمع کرنے کے صحیح طریقہ کے بارے میں بتایا گیا اور پیشاب، جسمانی رطوبت وغیرہ کے معیار کی جانچ کا صحیح طریقہ، رجسٹر میں نمونوں کا درست ریکارڈ رکھنے وغیرہ کے بارے میں بتایا گیا۔فائنڈ کی جانب سے ڈاکٹر پشکر وجے گڈکری اور رنجنا کماری نے ٹریننگ دی۔اس ٹریننگ میں پی جی کے طلباء ڈاکٹر رشید انصاری، ڈاکٹر سمن، ڈاکٹر گھنشیام کمار، ڈاکٹر سمیت کمار، ڈاکٹر امر سکسینہ، ڈاکٹر سمیت کمار رنجن، ڈاکٹر سواتی کماری، ڈاکٹر پرینکا کماری، ڈاکٹر پرمجیت کور، ڈاکٹر نشانت، ڈاکٹر گوپال کرشنا، ڈاکٹر سدھانشو کمار، ڈاکٹر امردیپ کمار، ڈاکٹر سندھیا کماری، ڈاکٹر انامیکا کماری، ڈاکٹر شمس تبریز، ڈاکٹر رضوان علی انصاری، ڈاکٹر زیبا، ڈاکٹر نشا کماری وغیرہ شامل تھیں۔ لیب ٹیکنیشنز میں عقیل احمد، امیت کمار، محمد اقبال انصاری، پربھات کمار رائے، دلیپ کمار، رمن کمار راج، متھیلیش جھا، اجے کمار، سنجے کمار، سوریاونش کمار، ادے کمار سنگھ، منوج کمار رائے، سوارن شیکھر کمار، بھاویش کمار، ابھے مشرا، محمد معراج، گھنشیام کمار وغیرہ موجود تھے۔