لکھنؤ: ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین ڈرائیوروں کی موت

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 5 مئی: لکھنؤ کے بجنور تھانہ علاقے کے رنگ روڈ پر اتوار کو دوپہر ایک بجے کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک سڑک پر کھڑی ایک ڈمپر گاڑی سے ٹکرا گیا۔ رنگ روڈ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں ڈمپر گاڑی کا ڈرائیور شفیق احمد ، ٹرک کا ڈرائیور مہیندر جانگیڑ اور اسسٹنٹ ڈرائیور راجو سینی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔تیز رفتار ٹرک کے بے قابو ہونے اور ڈمپر گاڑی سے ٹکرا جانے کی وجہ سے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بجنور تھانہ کے پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس اہلکاروں نے ٹرک کو کٹر سے کاٹنے کے بعد ٹرک اور ڈمپر کے درمیان پھنسی لاشوں کو باہر نکالا۔ موقع پر ٹریفک جام کو دیکھتے ہوئے بڑی محنت سے ٹریفک کا نظم بحال کیا گیا۔ بجنور پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔