لیچی کا بیج ڈھائی سالہ بچے کے گلے میں پھنس گیا، موت

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جلپائی گوڑی، 26 مئی: ضلع کے راج گنج بلاک کے مجھیالی گرام پنچایت کے بندھو نگر ڈنگا پاڑا کے رہنے والے الطاب الرحمان کے ڈھائی سالہ بیٹے شمیم اختر کی گردن میں لیچی کا بیج پھنس جانے سے موت ہو گئی ہے۔ بچے کی موت کی خبر سنتے ہی چاروں طرف صف ماتم بچھ گئی۔ اس واقعے کے بعد بچے کے گھر والوں کا برا حال ہے اور وہ رو رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق راج گنج کے ڈ نگاپاڑہ کے رہنے والے الطاف الرحمن کے دو بچے ہفتہ کی رات گھر کے لیچی کے درخت کے نیچے کھیل رہے تھے۔ اس کے والدین اس وقت گھر پر تھے۔ تب الطاف الرحمان کے چھوٹے بیٹے شمیم نے بیجوں کے ساتھ لیچی کھانے کی کوشش شروع کی۔ جس کی وجہ سے لیچی کے بیج ہوا کی نالی میں پھنس گئے۔ بچے کے رونے کی آواز سن کر والدین اور محلے والے موقع پر پہنچ گئے۔ جس کے بعد شمیم کو دیہی ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ساتھ ہی بچے کی موت کے بعد والدین کا برا حال ہے اور رو رہے ہیں۔ خاندان میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔